Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology






 14-09-2020

Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology

_____________

رحیم یار خان ( پ ر) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر  نے  'کوالٹی ایشورنس ان ایگریکلچر' کے عنوان سے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی کے لئے ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جس کے گیسٹ سپیکر پرو وائس چانسلر MNS یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان و چیئرمین نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن Accreditation کاؤنسل (NAEAC) پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ تھے اور مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر تھے۔ اس سیمینار کا مقصدڈیپارٹمنٹ میں آفر کئے جانے والے ایگریکلچر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی معشیت کا زیادہ دارومدار زراعت پر ہے۔ بے شمار پڑھے لکھے ہنر مند زراعت کو بطور پروفیشن اختیار کر رہے ہیں۔  جدید طریقہ زراعت کو اپنا کر نہ صرف پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے بلکہ خوراک کے وسائل میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت میں تحقیق درست سمت ہو اور وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔  اس لئے ایگریکلچر سے متعلق ڈگری پروگرامز کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔  اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے گیسٹ سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنے وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لا کر ایگریکلچر ریسرچ کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔ آخر میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر یاسر نیاز نے گیسٹ سپیکرسمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی ، ڈاکٹر شناور، ڈاکٹر فرحان چغتائی، ڈاکٹر عدنان بودلہ، ڈاکٹر عبدالشکور اور ڈاکٹر محسن بھی موجود تھے۔

Comments