Posts

Motorway Police Ceremony

 رحیم یار خان( پریس ریلیز)  موٹروے پولیس کی 23ویں سالگرہ سیکٹر آفس کرم آباد کمپلیکس میں پھرپور طریقے سے منائی گئی جس میں موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی اور کیک کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان موٹروے پولیس سیکٹر آفس کرم آباد کمپلیکس میں موٹروے پولیس کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا تقریب میں موٹروے پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی  پیش کی اس تقریب میں سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین، ڈی ایس پی شیر احمد، ڈی ایس پی حامد خان، ڈی ایس پی فراست بھنڈر اور دیگر افسران نے شرکت کی. تقریب کاآغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تقریب میں سیکٹر کمانڈر  نے کیک کاٹا اور تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کی فیملی کو امدادی چیک اور تحائف تقسیم کئے گئے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر میاں افنان امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے موٹروے پولیس کے شہداء نے اپنی جان کی پروا نا کرتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کے نظرانے پیش کئے جن کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا

Coronavirus Second Wave

 بھکر/ کورونا وائرس  بھکر: شہر اور گردو نواح میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا  بھکر: ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے27 کیسز سامنے آ گئے۔ سی ای او ہیلتھ راو سلیمان  بھکر: کورونا متاثرین میں زیادہ تعداد سٹی ایریا چمنی محلہ اور گڈولہ روڈ  سے ہے ۔ راو سلیمان بھکر: چار افراد کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ      بھکر: بھکر میں کو رونا وائرس کے ایکٹیوو  کیسز کی تعداد 70 ہو گئی ہے ۔ سی ای او ہیلتھ

Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology

Image
 14-09-2020 Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology _____________ رحیم یار خان ( پ ر) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر  نے  'کوالٹی ایشورنس ان ایگریکلچر' کے عنوان سے سٹوڈنٹس اور فیکلٹی کے لئے ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا جس کے گیسٹ سپیکر پرو وائس چانسلر MNS یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان و چیئرمین نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن Accreditation کاؤنسل (NAEAC) پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ تھے اور مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر تھے۔ اس سیمینار کا مقصدڈیپارٹمنٹ میں آفر کئے جانے والے ایگریکلچر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی معشیت کا زیادہ دارومدار زراعت پر ہے۔ بے شمار پڑھے لکھے ہنر مند زراعت کو بطور پروفیشن اختیار کر رہے ہیں۔  جدید طریقہ زراعت کو اپنا کر نہ صرف پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے بلکہ خوراک کے وسائل میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت میں تحقیق درست سمت ہو اور وسائل کو ب

Welcome To All

 Respected Visitors,    Welcome to all. Visit us and read news/articles daily. Thanks